ایپل واچ نے حاملہ خاتون کی جان بچا لی

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جدید واچ (گھڑی) نے ایک حاملہ خاتون کی جان بچا لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیسی کیلی نامی خاتون ایپل واچ کا استعمال کرتی ہیں۔ واچ نے انہیں ایب نارمل ہارٹ ریٹ کے بارے میں الرٹ کیا۔

جیسی کیلی نے واچ کے الرٹ کو کئی دفعہ نظر انداز کیا اور خود کو ٹھیک محسوس کیا تاہم گھڑی بار بار الرٹ کرتی رہی۔

خاتون کو محسوس ہوا کہ کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہے۔ وہ فوراً اسپتال پہنچیں جہاں انہیں بتایا گیا کہ ان کا بلڈ پریشر تیزی سے کم ہو رہا ہے اور خون کی بھی کمی ہے۔

دراصل وہ زچگی کی حالت میں تھیں۔ جیسی کیلی نے اسپتال میں صحت مند بچی کو جنم دے دیا۔ اگر وہ اپیل واچ کے الرٹ کو مزید نظر انداز کرتیں تو کچھ بھی ہو سکتا تھا۔