کوئٹہ: کوئٹہ میں خروٹ آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں، کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے۔
کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افسوسناک واقعہ میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں۔
بچوں کی لاشوں اور زخمی خواتین کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔