پشاور: بڈھ بیر میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ راہگیر بچے سمیت 2 افرد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈ ھ بیر کی حدود شیخ محمدی میں لین دین کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی۔
جس سے ایک فریق کے کفایت، صاحب ولد خان زادہ، جبکہ دوسرے فریق سے تحسین اللہ، جان امین گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جائے واقعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔
پولیس نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کی خاطر ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔