کیف: یوکرین نے گزشتہ رات روسی حملوں کے دوران 24 ڈرون مار گرائے۔
یوکرین کے فوجی حکام کے مطابق روسی فوج نے گزشتہ رات یوکرین کے دارالحکومت کیف اور ملک کے وسطی علاقوں پر حملے کیے۔ حملوں کے دوران یوکرین کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے روس کے 24 ڈرون مار گرائے۔
کیف کی علاقائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 24 میں سے 15 روسی ڈرونز کو دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں گرایا گیا۔ یوکرینی فوج کا نشانہ بننے والے ڈرونز گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یوکرینی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے مزید فضائی اور میزائل حملوں کا خدشہ ہے۔ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔