لاہور: لاہور کے آؤٹ فال روڈ سے ماحولیاتی نمونے میں افغانستان کے پولیو وائرس سٹرین کی تصدیق ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والا پولیو وائرس سٹرین پاکستان پہنچ گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے آؤٹ فال روڈ سے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے جینیاتی تعلق کے حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے، تو پولیو وائرس کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے نکلا۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والی پولیووائرس اسٹرین لاہور کے سیوریج میں پائی گئی، ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر لاہور کی 28 یوسیز میں دوبارہ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب پولیوپروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر آبادیوں کی میپنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغان پولیو وائرس رپورٹ ہونے پر مزید تحقیقات جاری ہیں، لاہور کی 28 یوسیز میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔