نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے ریاست مدھیہ پردیش میں گر کرتباہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے فضا میں تصادم کے باعث گر کرتباہ ہوئے۔ واقعہ میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کریش کی جگہ پر آپریشن جاری ہے۔واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔