سوئیڈن ، نیدر لینڈز کے بعد ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی

کوپن ہیگن: سوئیڈن اور نیدر لینڈز کے بعد ڈنمارک میں بھی اسلاموفوبیا کا واقعہ پیش آیا ، جہاں فاشست سیاسی رہنما نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔


تفصیلات کے مطبق یورپ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا۔


سوئیڈن اور نیدر لینڈز کے بعد ڈنمارک میں بھی اسلام مخالف افراد سرگرم ہیں، ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں نماز جمعہ کے بعد مسجد اور ترک ایمبیسی کے سامنے فاشست سیاسی رہنما نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔


ترکی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈینش سفیر کو طلب کرلیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔


یاد رہے ہالینڈ کے درالحکومت ہیگ میں ایک انتہا پسند نے گھناؤنا فعل انجام دیا اور پولیس تماشائی بنی رہی تھی۔


واضح رہے سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


 قرآن پاک کی بے حرمتی پر اسلامی دنیا نے متحد ہوکر مغرب کو سخت پیغام میں واضح کیا تھا  کہ قرآن پاک کی بے حرمتی جیسا مکروہ فعل ناقابل برداشت ہے، مزید امتحان نہ لیا جائے۔