میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک،دو اہم دہشتگرد گرفتارکرلئے گئے۔
سیکورٹی فورسز نے میرانشاہ اور میرعلی میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران میرعلی کے علاقہ پنی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
سیکورٹی حکام کے مطابق دوسری بڑی اہم کاروائی میرانشاہ کے علاقہ مرسی خیل میں کی گئی جس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کے دو اہم دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔
گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ،بارود،نقد رقم،افغان سم کارڈ اور دیگر مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔حکام کے مطابق دہشتگردوں سے دوران تفتیش اہم انکشافات اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔