نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مقبوضہ کشمیر پہنچ گئی۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی مودی سرکاری کی نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی یاترا میں شامل ہوگئی ہیں۔
مودی سرکار کی جانب سے مناسب سکیورٹی نہ دیے جانے پر راہول گاندھی نے گزشتہ روز اپنی ریلی ملتوی کردی تھی، راہول گاندھی نے آج اونتی پورہ سے اپنا مارچ دوبارہ شروع کیا۔
خیال رہےکہ راہول گاندھی نے بھارت جوڑویاترا کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں تامل ناڈو سےکیا تھا، اس یاترا کا اختتام 30 جنوری کو سری نگر میں ہوگا۔