پی این این : امریکا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری مل گئی ،امریکا نے ویزہ درخواستوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی حکومت نے رواں سال ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اور طب کے شعبے کے ہنرمندوں کو اپنے ملک بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے یکم مارچ سے ویزہ درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
اگر آپ ٹیکنالونی ، انجنئیرنگ اور طب کے کسی بھی شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تو امریکی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
امریکہ نے ’ایچ – ون بی‘ نامی ویزے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی غیر ملکی ہنر مند 6 سال تک امریکہ میں رہائش اور کام کر سکتا ہے۔
امریکی امیگریشن ایجنسی اس اسکیم کا آغاز یکم مارچ سے کر رہی ہے اور 17 مارچ تک ویزہ درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت اور چین جیسے ممالک سے ہر سال ہزاروں ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایسی اسکیموں کا انتظار کرتی ہیں۔