جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر پورٹ الزبتھ میں سالگرہ کی ایک تقریب کے دوران دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں بھی ایک حملہ آور نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 19 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔