کوہاٹ:کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے 42 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیسرے روز تاندہ ڈیم سے مزید 11 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی۔
مہتمم مدرسہ عربیہ میر باش خیل شاہد نور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کشتی میں خود 57 بچوں کو سوار کرایا تھا، جب کہ اب لاپتا ہونے والے مزید بچوں کی تلاش جاری ہے۔
شاہد نور نے بتایا کہ میرا ایک بیٹا اور سگے بھتیجوں سمیت گھر کے نو بچے شہید ہوئے۔ویڈیو میں کشتی میں سوار ہونے سے قبل بچے قطار میں تانڈہ ڈیم کی طرف جاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، نیوی، ریسکیو اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔
کوہاٹ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کر لیا گیا۔mk/nsr