لنڈی کوتل میں مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار  

لنڈی کوتل: مسلح افراد تاجر سے تین لاکھ امریکی ڈالر چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر راہزنی کی واردات میں نامعلوم مسلح افراد نے تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین لیے اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

ایڈیشنل ایس ایچ او فضل الرحمن کے مطابق تاجر عبداللہ طورخم سے پشاور جا رہا تھا کہ لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر مسلح افراد نے لوٹ مار کی کاروائی کی اور تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار ہو گئے۔

بعد ازاں پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔