افغانستان کیلئے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی تھامس نکلسن کا کہنا ہے کہ افغانستان کو تنہا نہیں کرنا چاہتے لیکن طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی میز پر نہیں ہیں۔
انہوں نے افغانستان میں جامع حکومت کی ضرورت اور افغان شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا۔
نکلسن نے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر کام کرنے پر پابندی کے فیصلے سے افغانستان میں ضرورت مند خواتین اور بچوں کو بد ترین نقصان پہنچے گا۔