صوابی:خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تباہی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا گیا، انتہائی مطلوب دو دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتارکر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں کی پولیس پارٹی پر دستی بموں اوراسلحہ سے فائرنگ کی گئی۔
جوابی کاروائی میں انتہائی مطلوب دو دہشت گرد ہلاک جبکہ چار گرفتار کر لیے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈراظہارعرف شیرازعرف عبداللہ،زینت ثاقب شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمدکر لیا گیا جن میں 5 کلو گرام بارود،9 دستی بم،18 الیکڑک ڈیونیٹر، کلاشنکوف اوردہشتگردی کی ورادتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد اظہار کی سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گرد اظہار دہشتگردی کے چھ سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔