ہری پور میں جائیداد تنازعہ پر 5افراد قتل، 3زخمی

 ہری پور: سرائے صالح چنگی بانڈی میرا دو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ 

ہری پور کے علاقے سرائے صالح چنگی بانڈی میرا میں دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 حکام نے بتایا کہ دونوں گروہوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا، اور اسی پر جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ اور کلہاڑیوں سے وار کئے گئے، جس میں موقع پر ہی 5 افراد جاں بحق ہوگئے، اور 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔