خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں اربوں کی خوردبرد کا انکشاف

قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی خرد برد کے کیس میں تحقیقات شروع کر دیں۔

نیب نے کورونا فنڈز میں اربوں روپے کی خرد برد سے متعلق کیس میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سروسز ڈاکٹر شاہینہ کا بیان ریکارڈ کر لیا۔

اس سے پہلے نیب سابق صوبائی وزیر صحت ارسلان خان کے پرسنل اسسٹنٹ کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں کورونا ٹیسٹ، حفاظتی کٹس، دواؤں اور مشینری و آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزامات ہیں۔