بیجنگ: چین میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 16 افراد ہلاک،66 زخمی ہوگئے۔واقعہ صوبے ہنان کی ایک مصروف ہائی وے پر پیش آیا جب متعدد تیز رفتاری کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے سے پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس سے سولہ افراد ہلاک اور چھیاسٹھ زخمی ہوگئے زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔
چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ حادثے میں زیادہ تر اشیا کی مختلف شہروں میں ڈلیوری پر مامور ٹرک حادثے کا شکار ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ 180 امدادی کارکنوں نے ریسکیو کے کاموں میں حصہ لیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا اور شاہراہ سے گاڑیوں کو ملبے کو ہٹایا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ حادثے میں 55 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جن میں سے 5 کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دو گاڑیوں کے تصادم میں 7 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جس کے بعد پے در پے گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
مجموعی طور پر اس ٹریفک حادثے میں 16 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 66 زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔