اسلام آباد:وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، وفاقی کا بینہ کو 119ادویات کی قیمتوں میں 350فیصد سے زائد اضافے کی سمری بھجوا دی گئی۔
ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368فیصد تک اضافہ تجویزکیا گیا جس کے بعد انجکشن کی قیمت 687سے بڑھ کر 3ہزار 216روپے ہوجائے گی۔
کلورو کوائن فاسفیٹ کی قیمت 206فیصد اضافہ کے بعد431روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 323روپے ہوجائے گی جبکہ نیلٹراکشن 213فیصد اضافے کے بعد 665سے بڑھ کر2ہزار 084 روپے ہو جائے گی۔
آنکھوں کے ڈراپس کی قیمت میں 177فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی جس کے بعد آئی ڈراپ کی قیمت 26سے 73روپے ہو جائے گی۔
ہومن کورینک گونا ڈوٹروفین کی قیمت ایک ہزار 225روپے سے 2ہزار 941روپے تک ہوجائے گی۔
اس کے علاوہ انسداد ٹی بی ادویات کی قیمت ایک ہزار242 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 762روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
فینوفائبریٹ کی قیمت 212فیصد اضافہ کے بعد 422روپے ہوجائے گی۔