لکی مروت: سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اور مقابلے میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور پولیس پر حملوں میں ملوث اظہر الدین گروپ کا خاتمہ کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروپ لکی مروت سے ٹانک کی جانب جا رہا تھا، اس گروپ نے 16 دسمبر 2022 کو موبائل پر حملہ کر کے 6 اہلکاروں کو شہید کیا.
اسی گروپ نے 20 اگست 2022 کو لکی مروت شہر میں اے ایس آئی کو شہید کیا تھا