شانگلہ: اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پرگزشتہ روز مسافر بس اور کار میں ہونے والے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک جا پہنچی جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
بس میں 45 مسافر سوار تھے، مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی۔ حادثہ کے بعد دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جاگری تھیں۔
ذرائع کے مطابق کوہستان شتیال ڈیو چو کی کے قریب گزشتہ روزشاہراہ قراقرم پر مسافر بس اور کار میں تصادم ہو گیاتھا جسکے بعد دونوں گاڑیاں کھائی میں جاگری تھیں۔
چلاس پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں اب تک 32 مسافر جاں بحق دم توڑ گئے تھے جبکہ متعدد زخمی بھی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔