میران شاہ: شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان میران شاہ کے علاقے ٹول خیل میں فریقین کے مابین فائرنگ کے درمیان پانچ ہلاکتیں ہوئی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاشوں کو میرانشاہ ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ زمین کا تنازع بتایا جارہا ہے۔