خیبر پختون خوا میں 600 افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری ہونے کا فیصلہ

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے 600 سرکاری افسران کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے تمام سرکاری افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد آج ہی 600 افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ  تبدیل ہونے والوں میں سیکریٹریز، اسپیشل سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی سیکرٹریزاور  ڈائریکٹرز شامل ہیں۔