پشاور میں کرپشن ثابت ہونے پر سیشن جج کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزامات میں ڈسٹرکٹ سیشن جج اصغر شاہ کی نوکری سے برطرفی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق عدالت کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر شاہ کو کئی نوٹسز جاری کیے گئےلیکن وہ بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر شاہ نے قومی خزانے کو 15 ملین کا نقصان پہنچایا تھا۔
عدالت نے برطرف جج اصغر شاہ کیخلاف مزید کارروائی کرکے رقم ریکور کرنے کی ہدایات جاری کر دیں