ورنر خیبرپختونخوا نے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاورمیں یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز اینڈ مینجمنٹ کے قیام کا اعلان کردیاہے
اس سلسلے میں جمعہ کے روز پروانشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور میں صوبہ میں9نرسنگ سکولز کی کالجز میں اپ گریڈیشن کے بعد گاڑیاں دینے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیاتھاجس میں گورنر حاجی غلام علی مہمان خصوصی تھے
اس موقع پرگورنرنے اپنے خطاب میں کہا کہ بطور ضلع ناظم انہوں نے پشاور میں صحت سہولیات کیلئے بے انتہا کام کیا تھا پی ایچ ایس اے میں بھی انہوں نے تعمیرات کی تھیں جو کہ تاحال اسی طرح برقرار ہیں
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے انہوں نے اپنی جیب سے ایل آر ایچ کیلئے 2ڈائیلاسزمشینیں عطیہ کی ہیں جبکہ ایل آر ایچ میں کئی سال قبل مریضوں کے تیمارداروں کیلئے بر آمدے بھی تعمیر کئے تھے
گورنرنے اس موقع پر ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹر صاحب گل کی درخواست پر ہیلتھ سائنسز اینڈمینجمنٹ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا اور پی ایچ ایس اے انتظامیہ کو اس مقصد کیلئے کاغذی کارروائی جلدارسال کرنے کی ہدایت کی
گورنرنے بتایاکہ تمام لوازمات مکمل ہونے کے بعد نگران وزیراعلیٰ سے اس ضمن میں منظوری لی جائے گی بعدازاں تمام نرسنگ کالجز کیلئے گاڑیاںحوالے کردی گئی ہیں۔