گوجرانوالہ میں تین طالبعلم قتل، فائرنگ سے 3راہگیر بھی زخمی

گوجرانوالہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3طالبعلم قتل

گوجرانوالہ:نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3طالبعلموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ گولیاں لگنے سے 3راہگیر بھی شدید زخمی ہوگئے۔

 افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں ساروکی میں پیش آیا جہاں گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے طالبعلموں پر فائرنگ کردی جس سے 3طالبعلم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تینوں افراد کو گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے قتل کیا،جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان طالب علم تھے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونیوالے تینوں نوجوانوں کی عمریں 15سے 16سال کے قریب ہیں، مقتولین گھر سے ٹیوشن جا رہے تھے،زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔