گوجرانوالا: گوجرانوالا میں پانچ ڈاکو نجی بینک کی کیش وین سے نو کروڑ 10لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
نجی بینک کی وین کیش لے کر شیخوپورہ سے گوجرانوالہ آرہی تھی۔تھانہ تتلے عالی کے علاقہ اڑتالی ورکاں چیک پوسٹ کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے وین کو روکا۔ڈاکوؤں نے عملے کو مارا پیٹا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور وین عملے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔