خیبر پختونخوا کی گومل یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں چیف پروکٹر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور سیکیورٹی آفیسر کے دستخط ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے گراونڈ سمیت کسی بھی جگہ طلبا وطالبات ایک ساتھ نہ بیٹھیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبات صرف کلاس روم اور کامن رومز تک محدود رہیں ، خلاف ورزی کرنے والے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔