واشنگٹن:ماہرین نے جدید تحقیق کی روشنی میں دعویٰ کیا ہے کہ میک اپ کے سامان کے متواتر استعمال سے خواتین میں بانجھ پن اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صحت سے متعلق ایک جریدے میں میک اپ اور دیگر آرائشی سامان کے ذیابیطس کے درمیان تعلق سے متعلق تحقیق شائع کی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہیئر اسپرے، نیل پالش، آفٹرشیو اور شیمپو میں فتھالیٹس نامی ایک کیمیائی مادہ پایا جاتا ہے۔ یہ مادہ کھانے پینے کی اشیا کی پیکیجنگ اور کھلونوں کی تیاری میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فتھالیٹس نامی ایک کیمیائی مادہ انسانی جلد میں داخل ہوکر جگر، گردوں، پھیپھڑوں اور دیگر اعضا کو نقصان پہنچاتاہے۔ایسی چیزوں جن میں فتھالیٹس میں موجود ہوں کے متواتر استعمال سے انسانی جسم کے اینڈوکرائن سسٹم پر برا اثر پڑتا ہے۔ جس سے بانجھ پن اور ذیابیطیس جیسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس حوالے سے امریکہ کی یونیورسٹی آف مشی گن اسکول آف پبلک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والی سنگ کیون پارک کا کہنا تھاکہ 6 سال تک مضر صحت کیمیکل کے استعمال سے خواتین، خصوصا سفید فام خواتین میں ذیابطیس میں 63 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے