پشاور: نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کے تناظر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منگل کوایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کو صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کے تناظر میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر خیبرپختونخوا کی طرف سے نگراں وزیر اعلیٰ کو صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ پیش کرنے کے لئے ایک مراسلہ ارسال کیا تھا۔
گورنر کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے نگراں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ کو عام انتخابات کے تناظر میں صوبے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں صوبے میں سکیورٹی کی معروضی حالات کا جائزہ لینے کے بعد گورنر کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے جوابی مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔