صدرمملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیکشن کی تاریخ دے دی، صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا کہ صدرمملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہے، اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔