پشاور: گورنرسندھ کامران ٹیسوری پیر کے روز دورہ پشاور کے دوران گورنرہاؤس پہنچے اور گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعلیم کے شعبے میں روابط بڑھانے سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنرسندھ نے گورنر حاجی غلام علی سے سانحہ پشاورپولیس لائنز پرافسوس اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہارکیا۔
گورنرحاجی غلام علی نے سانحہ پشاورپولیس لائنز پر تعزیت کیلئے پشاورکادورہ کرنے پرگورنرسندھ کا شکریہ اداکیا۔
بعدازاں گورنر حاجی غلام علی اور گونرسندھ کامران ٹیسوری نے پولیس لائنزپشاور کادورہ کیا،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کیلئے پولیس شہداء کی قربانیوں کوسلام پیش کیا۔