کراچی میں ایک عرصہ دراز سے درجنوں کے حساب سے چینی دندان ساز پریکٹس کر رہے تھے جو اگر وہاں کے باسیوں کو ایک طرف نہایت معیاری اور اعلی ڈینٹل سروس فراہم کر رہے تھے تو دوسری طرف ان کی فیس بھی بڑی واجبی تھی جسے عام آدمی کی جیب بہ آ سانی برداشت کر سکتی تھی۔ماضی قریب میں کراچیمیں چینی باشندوں پر دھشتگردوں نے جو حملے کئے ہیں ان کے پیش نظر وہ اب اپنے کلنک فروخت کر کے کراچی سے جا رہے ہیں جس سے یقینا کراچی کے عام لوگ ایک معیاری اور سستی ڈینٹل سروس سے محروم ہو رہے ہیں۔یہ وطن عزیز کے دشمنوں کی سازش ہے کہ پاکستان میں چینیوں کی زندگی اتنی تلخ کر دی جائے کہ وہ یہاں قیام کرنے سے احتراز کریں۔عام چینیوں کے دلوں میں عام پاکستانیوں کے لئے محبت کا بے پناہ جذبہ موجزن ہے۔ بالکل اسی طرح کہ جیسے پاکستانی چینیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ہمارے دشمنوں کی یہ خواہش ہے کہ اس باہمی محبت کے رشتے میں دراڑ پیدا کی جائے۔ان جملہ ہائے معترضہ ک بعد ذکر کر لیتے ہیں آج کی دیگر چند اہم خبروں کا۔یوکرین جنگ کاایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر روسی صدر کاامریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کا معاہدہ معطل کر نے کے بعد ان دو ممالک میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ روسی صدر نے امریکہ کو یہ دھمکی بھی دی ہے کہ میدان جنگ میں انہیں شکست دینا ناممکن ہے اور یہ کہ جنگ امریکہ نے شروع کی ہے پر اسے ختم ہم کریں گے۔ دیکھا جائے تو دنیا کو بیک وقت درپیش جنگوں، ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات جیسے بحرانوں کا سامنا ہے اور انہی عوامل کے باعث عالمی سطح پر فوری انسانی امداد کے منتظرلوگوں کی تعداد بڑھ کر 35 کروڑ ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ کے ہنگامی بنیادوں پر امداد کے منتظم اعلی مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ شدید ترین متاثرہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے ادارے کو 54 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیومینیٹریرین فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ کا تجربہ بتاتا ہے کہ ایسے حالات میں مطلوبہ امدادی رقم میں سے دنیا بھر سے نصف کی وصولی کی توقع کی جاسکتی ہے۔گرفتھس نے بتایا کہ دنیا کو اس وقت حالیہ تاریخ کی خورک کی سب سے بڑی قلت کا سامنا ہے۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی سطح پر اس وقت دو کروڑ 22 لاکھ لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں دوسرے وقت کا کھانا کب نصیب ہوگا جب کہ بچوں اور خواتین سمیت چار کروڑ 50 لاکھ لوگ پہلے سے ہی بھوک کے دہانے پر رہ رہے ہیں۔سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتیریس کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے مارٹن گرفتھس نے زور دیا کہ امداد کے ساتھ ساتھ جنگ، ماحولیاتی تبدیلی اور دوسرے عوامل سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر سیاسی آمادگی کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں مشترکہ کوششوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مل جل کر کام کرنے سے ہی تناعات کو روکا جاسکتا ہے اور ماحولیاتی ہنگامی صورت حال اور قحط جیسے مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو کسی بھی لمحے کسی بھی نئی ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یوکرین جنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب لڑائی دوسرے سال میں داخل ہورہی ہے جب کہ صرف دو ہفتے قبل ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے نے لوگوں کو آ دبو چا۔علاوہ ازیں، یو این کو آرڈینیٹر نے کورونا کی عالمی وبا ء کی وجہ سے اقتصادی تنزلی کو بھی انسانی امداد کے مستحق لوگوں کی تعداد میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے نوٹ کیا کہ ایک طرف تو ہنگامی صورت حال بڑھتی جارہی ہیں لیکن اس کے مقابلے میں امدادی ذرائع میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس سال 250 ملین ڈالر کی سب سے بڑی ہنگامی بنیادوں کی امداد کا اعلان کر رکھا ہے لیکن گرفتھس کہتے ہیں کہ اس سے ابتدائی کاروائیاں ممکن ہو سکیں گی جب کہ مزید امداد کے لیے دنیا کو متحد ہو کر اپنے امدادی حصے کو بڑھاناہوگا۔عالمی منظرنامہ پر ایک طرف اگر عالمی کساد بازاری کی وجہ سے بیروزگاری اور مہنگائی کا دوردورہ ہے دوسری طرف ممالک کے درمیان کشیدگی بھی زوروں پر ہے اور اس کے اثرات محض ان ممالک تک محدود نہیں رہے بلکہ پوری دنیا میں ان جنگوں کے اثرات محسوس کئے جا سکتے ہیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سابقہ فاٹا زمینی حقائق کے تناظر میں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ