دیرلویر: خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں ٹک ٹاکر نوجوان نے موبائل فون نہ دینے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور ماں کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق باپ کو سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ والدہ کی حالت تشویشناک ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تیمرگرہ میں 18سالہ نوجوان نے طیش میں آکر والدین پر فائرنگ کی، نوجوان روزانہ کی بنیاد پر ٹک ٹاک ویڈیو تیار کرنے کے لیے مقامی پہاڑوں میں جایا کرتا تھا۔
واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ملزم کا باپ ٹیکسی ڈرائیور تھا، دیرلویر پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔