کم جونگ اُن نے ملک میں ہالی ووڈ فلموں پر پابندی لگادی

پیانگ یانگ / سیئول: شمالی کوریا میں کم جونگ اُن کی حکومت نے ملک میں ہالی ووڈ فلموں پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر انکے بچے ہالی ووڈ فلمیں دیکھتے ہوئے پکڑے گئے تو انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں والد کو 6 ماہ لیبر کیمپ جبکہ بچے کو 5 سال تک سماجی خدمات انجام دینا ہوں گی۔

ریڈیو فری ایشیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا میں والدین کو حال ہی میں اپنے بچوں کو ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے کی اجازت دینے کے سخت نتائج سے خبردار کیا گیا تھا تاکہ بچوں کو مغربی مواد سے دور رکھا جاسکے۔

دوسری جانب پیانگ یانگ کے حکام نے والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ریاست کے سوشلسٹ نظریات کے مطابق تعلیم دیں۔