ممبئی: بولی وڈ کی لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ نے مغل بادشاہوں کو ظالم قرار دینے والے ہندوستانی افراد سے سوال کیا ہے کہ اگر مغل بادشاہ اتنے ہی ظالم تھے تو ان کی جانب سے تعمیر کیے گئے تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار کو گرایا کیوں نہیں جا رہا؟
مغل بادشاہوں نے ماضی میں قدیم ہندوستان پر حکومت کرکے اسے مغلیہ سلطنت قرار دیا تھا، ان کی بادشاہی پورے برصغیر پر تھی اور ان کی حکومت 1520 سے لے کر انگریزوں کے دور تک رہی۔
مغل بادشاہوں کی تاریخ پر زیادہ تر ہندوستان کے ہندو اور غیر مسلم لوگ تنقید کرکے مغلوں کو ظالم اور لٹیرے قرار دیتے رہے ہیں جب کہ غیر جانبدار تاریخ دانوں نے مغلیہ سلطنت کی روایات اور تاریخ پر مفصل لکھا ہے۔