گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کا سر بمہر خط موصول ہونے کی تصدیق کردی

پشاور: خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے خط گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا ہے گورنر خیبرپختونخوا نے بھی خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

 اس موقع پر گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ خط سر بمہر اور سیکرٹری کے نام پر ہے، خط میں کھولنے کا  مجاذ نہیں،  سیکرٹری چھٹی پر پیرکے روز آکر خود خط کھولے گا، خط کھولنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے تاریخ کے حوالے سے بات جائیگی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جو بھی دستیاب تاریخ ہوگی الیکشن کرادینگے، انتظامات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، مجوزہ تاریخ  وہ دینگے، میری خواہش تھی کہ صدر مملکت اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے۔

، کل سہ پہر 4متفقہ تاریخ کیلئے صدر مملکت سے رابطہ بھی کیا تھا الیکشن صدر نے رات کو ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا، اعلان سے قبل صدر تاریخ کیلئے بلا لیتے تو مثبت پیغام مل جاتا۔