شمالی وزیرستان میں شیواہ1-منصوبے کی ڈرلنگ کا آغاز 

 اسلام آباد: ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف ڈبلیو او نے شمالی وزیرستان میں شیواہ1-منصوبے کی ڈرلنگ کا آغاز کر دیا،شمالی وزیرستان میں 1ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے اس ذخیرے سے ملک کو تقریباََ1.5بلین ڈالر سالانہ غیر ملکی ترسیلات کی بچت ہو گی۔

 شمالی وزیرستان کے علاقہ مکینوں نے شیواہ منصوبے کو ایک اہم سنگِ میل قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف ڈبلیو او کا شمالی وزیرستان کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے۔خیبر پختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان کی سر زمین بھرپور وسائل سے مالا مال ہے۔

ان وسائل کوبروئے کارلانے کیلئے حکومت پاکستان نے بیش بہا اقدامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں ایک اہم منصوبہ شیواہ1- جو ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے شروع کیا ہے۔

اس منصوبے کا آغاز 2016میں ہوا جس کے بعد2018میں D-2اورD-3سروے کیا گیا،اس دوران Zipper-1اورZipper-2کے تحت 2پروجیکٹس کو2019میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔2020میں کمپنی نے اپنا دوسرا کیمپ شیواہ میں لگایا اور2021میں Rigکووہاں سے شفٹ کرکے شیواہ1-منصوبے کی ڈرلنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

 مئی2022میں اس منصوبے سے قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے جس کی لاگت تقریباََ1ٹریلین کیوبک فٹ ہے۔اس علاقے میں گیس کے وسیع پیمانے پر ذخیروں کی دریافت شمالی وزیرستان کی عوام کی ترقی و خوشحالی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔

 ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹیڈنے مزید ذخائر کی دریافت کیلئے اس علاقے کو موذوں قرار دیا ہے۔شمالی وزیرستان میں 1ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے اس ذخیرے سے ملک کو تقریباََ1.5بلین ڈالر سالانہ غیر ملکی ترسیلات کی بچت ہو گی،یہ ذخائر ملکی گیس کی کل پیداوار کا تقریباََ15فیصد ہیں،گیس پروڈکشن کے ساتھ ساتھ منصوبے کو قومی گرڈ کے ساتھ جوڑنے کیلئے سوئی ناردرون گیس پائپ لائن نے پائپ بچھانے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔