پشاور: تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک اور انٹر میں کم نمبرز لینے والے طلبا کو امپرومنٹ کیلئے ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹر میں کم نمبرز لینے والے طلبا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈپشاور نے طلبا کو امپرومنٹ کیلئے دوسرا موقع دینے کا فیصلہ کیا.
اعلامیے میں کہا گیا کہ میٹرک ،انٹر میں کم نمبرزحاصل کرنیوالےطلبا دوبارہ بھی امپرومنٹ کیلئےداخلہ لے سکتے ہیں۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی طلبا کو مارکس بڑھانے کیلئے ایک ہی موقع دیا جاتا تھا۔
یاد رہے سال 2021 میں بھی خیبرپختونخواہ حکومت نے انٹر اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔