فاٹا سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اور عمائدین نےقبائلی علاقہ جات میں مردم شماری مکمل ہونے تک عام انتخابات نہ کرانے کی تجویز دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اور عمائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ہوا ہے تب سے فاٹا اپنے حقوق سے محروم ہے ، فاٹا کے پہلے 10 ایم پی اے اور 8 سنیٹرز ہوتے تھے لیکن آج کل وہ نہیں ہے ، فاٹا کے ساتھ ہمیشہ نا انصافی ہوئی ہے
عمائدین نے مزید کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ جنگ ہم نے لڑی ہے پہلے تو جنگ میں پھنسے رہے اور پھر ہمارے حقوق چھین لئے گئے ، ہم خوش ہو رہے تھے کہ مردم شماری کے بعد ہماری حالات ٹھیک ہو جائیں گے لیکن نہیں ہوئے ، اس موقع پر عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اب ملک میں عام انتخابات کی باتیں ہو رہی ہے اور ہماری مردم شماری نہیں ہو رہی ہے حکومت کو چاہیے کہ ہماری درست مردم شماری کریں تا کہ ہمیں بھی ہمارے حقوق ملے۔