روم: تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 30 افراد لاپتا

روم:لیبیا کےقریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 30 افرادلاپتا ہوگئے۔

اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق قریب میں موجود بحری جہاز نے تارکین وطن کوبچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کچھ افراد کو بچا بھی لیا گیا۔

اطالوی کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ حادثے میں تقریباً  17 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ 30 اب بھی لاپتا ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اٹلی میں بھی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔

ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک ہوئے۔