مکہ مکرمہ میں حج کے دوران ایک مصری خاتون کی بینائی بحال ہونے کا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق، خاتون کو اچانک موتیا بند لاحق ہوا، اور ریٹینا الگ ہونے کا خدشہ بھی تھا، جو ایک سنگین طبی مسئلہ ہے۔
خاتون کو فوری طور پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں منتقل کیا گیا، جہاں ماہرین نے بروقت آپریشن کیا۔
کامیاب سرجری کے بعد ان کی بینائی واپس آ گئی، اور وہ دوبارہ مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔
یہ واقعہ مکہ مکرمہ کے اسپتالوں میں موجود اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات اور فوری رسپانس کی ایک شاندار مثال ہے، جو ہر سال لاکھوں حجاج کرام کو فراہم کی جاتی ہیں۔