پشاور: پی ٹی آئی کے مزید دس ارکان نے اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ اسپیکر نے غیر قانونی طور پر استعفی منظور کئے، جب استعفی دیئے تو اس وقت اسپیکر نے کہا تھا کہ تمام ممبران کو ویریفکیشن کے لئے بلایا جائے گا پھر استعفی منظور کریں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر نے ارکان اسمبلی کو تصدیق کے لیے نہیں بلایا اور استعفی منظور کرلیے، جب پی ٹی آئی نے اسمبلی واپس جانے کا فیصلہ کیا تو اسپیکر نے استعفی منظور کئے۔