خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر خوراک فضل الہٰی کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے 57 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔عوام کو 19ارب 77کروڑ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے
عوام کے لئے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک فضل الہٰی نے کہا کہ شہریوں کو صرف رمضان کے مہینہ کے لئے 10 کلو گرام آٹے کے 3 تھیلے مفت دیے جائیں گے جس کے لئے صوبے میں 7 ہزار سے زائد پوائٹنس قائم ہوں گے۔
نگراں صوبائی وزیر کے مطابق سابق حکومت کی دی جانے والی 2 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی گئی ہے اور اب صرف بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اہل لوگوں کو مفت آٹا ملے گا۔ 19 ارب 77 کروڑ روپے کی دی گئی سبسڈی سے صوبے کے 57 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔