چندی گڑھ:بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کو زور پکڑتا دیکھ کر مودی حکومت نے پنجاب کو جیل میں تبدیل کردیا ہے، 'وارث پنجاب دے' تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
بھارتی پولیس نے اب تک 100سے زائد سکھوں کو گرفتار کرلیا ہے، خالاتین کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کے چچا اور قریبی ساتھی بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،کریک ڈاؤن کے بعد سے پوری ریاست میں حالات کشیدہ ہو چکے ہیں جبکہ گلی محلوں اور سڑکوں پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کا گشت جاری ہے۔چار روز سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
امرت پال سنگھ کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ امرت پال کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا، پولیس نے گرفتاری ظاہر نہیں کی، خدشہ ہے کہ امرت پال سنگھ کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا جائے گا،تنظیم وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست بھارتی پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں بھی دائر کی گئی ہے۔