’زلزلہ انتہائی خوفناک تھا، میں بیڈ سے نیچے آگرا‘

گزشتہ روز پاکستان کے مختلف حصوں میں ہولناک زلزلے سے کئی عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگوں میں خو ف وہراس پھیل گیا۔

اس زلزلے کے نتیجے میں خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ نقصانات ہوئے جہاں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔

شوبز شخصیات کی جانب سے زلزلے کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اسکرین شاٹ

شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر خوفناک زلزلے سے متعلق بات کی جس میں گلوکار عمیر جیسوال نے لکھا زلزلہ بہت خوفناک تھا جس دوران وہ بیڈ سے نیچے گرگئے۔

اداکارہ مایا علی نے  انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ   یااللہ رحم، سب خیریت سے ہوں۔

اداکارہ حرا خان نے بھی زلزلے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے سب کی خیریت دریافت کی۔