گورنر نے خیبرپختونخوا کی 11 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا

پشاور: گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب میں گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی  نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 11 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔

,گورنر نے  ڈاکٹر قبلہ ایاز کو مذہبی سکالر کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز,  بشری فرخ کو شعبہ فن و ڈرامہ اور اداکاری میں مثالی خدمات پرصدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی , گل زری وگمہ کو موسیقی و گلوکاری کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی , مسعودجان کو شعبہ بلائینڈ کرکٹ کھیل میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی, عبدالعزیز خان تبسم کو شعبہ فن، فلم و ہدایتکاری کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی,زین اللہ  کو شعبہ چترالی ستار نوازی موسیقی و گلوگاری میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے  تمغہ امتیاز, نصیب اللہ خان کو شجاعت کے شعبہ میں غیرمعمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز, سورج نرائن عرف نرائن لال کو شعبہ ادب، عوامی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز, فرہاج سکندر یار خان کو خدمات عامہ کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز, ڈاکٹر فرید اللہ خان کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز,محمد موسی خان خیل شہید کو صحافت کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز بعد ازوفات سے نوازا۔جو انکے بھائی عیسی خان خیل نے وصول کیا۔ 

 گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے  صدارتی سول اعزازات حاصل کرنے پر صوبہ کی اہم  شخصیات کو  مبارکباددی۔

تقریب میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان، نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم. چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور، مختلف محکموں کےانتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے عزیز و اقارب  نے شرکت کی۔