خبر آئی ہے اور اخبارات میں تین کا لمی چار کا لمی سر خیوں کے ساتھ لگی ہے خبر کے مطا بق افغا نستان کی قیا دت نے حکم جا ری کیا ہے کہ حکومت میں جتنے بھی علما ء، فضلا اور قائدین اہم عہدوں پر ما مو ر ہیں ان میں سے کسی کا دوست، رشتہ دار، کاروباری شراکت دار، اجارہ دار یا قریبی عزیز، بیٹا، چچا، باپ، بھا ئی، ما مو ں، داماد یا چچا زاد، خا لہ زاد، پھو پھی زاد کسی سرکاری عہدے کا اہل نہیں ہو گا یہ حکم صرف حکمنا مے کی حد تک نہیں اس پر عملدرآمد میں اما رت اسلا می کی قیا دت کو صرف 10گھنٹے لگے، گویا فہرستیں پہلے سے تیار کی گئی تھیں افغان حکومت کے ٹو ئیٹر اکا ونٹ سے جا ری ہونے والے حکمنا مے کے مطا بق اگست 2021ء میں امارت اسلا می افغا نستان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سرکاری حکام کی بڑی تعداد ملک سے فرار ہو گئی ان کی جگہ برسر اقتدار حکمرا نوں کے دوست، اقارب اور رشتہ داروں کو بھر تی کیا گیا حکمران جما عت کی اعلیٰ قیا دت کو رپورٹ ملی کہ اقربا پروری اور عزیز نوازی کی وجہ سے نا لا ئق لو گ بھر تی ہوئے دفتری امور میں خلل پیدا ہوا جگہ جگہ سے بد عنوا نیوں کی شکا یتیں مو صو ل ہوئیں۔ بظا ہر یہ معمو لی کا م ہے مگر افغا نستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لئے اس کو انقلا بی فیصلہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ تو ایک تسلیم شدہ اصول ہے کہ دوستوں اور کاروباری شراکت داروں پر بے جا نوازشات کو بھی بد عنوا نی قرار دیا جا تا ہے جس طرح ایک بار جھوٹ بول کر اس کے دفاع میں بار بار جھوٹ بولنا پڑتا ہے اس طرح ایک بد عنوا نی کے بعد کئی دیگر بد عنوا نیوں کے راستے کھل جا تے ہیں اور سرکاری دفاتر کا پورا نظام برباد ہو جا تا ہے یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سفارش اور اقرباء پروری کے ذریعے کسی عہدے پر ما مور ہونے والا شخص دفتر کے اندر اور دفتر سے با ہر معاملات طے کرنے کیلئے مخصوص لوگ رکھتے ہیں۔ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کو بتا یا گیا تھا کہ سفارش کے ذریعے آنے والے مامورین سب کے سب نا اہل اور نا تجربہ کار نہیں ان میں تجربہ کار، لا ئق فائق اور کار گذار لو گ بھی ہیں، تو تجویز دینے والوں کو ایک جملے میں جواب دیاگیا ”اقرباپروری ممنوع ہے اس میں رعا یت نہیں ہو گی“ اس واقعے سے مجھے چینی انقلا ب کے با نی چیئرمین ماؤ کا ایک قول یاد آیا چینی قوم افیون، بردہ فروشی، بد عنوا نی اور دیگر برائیوں میں مبتلا تھی انقلا بی قیا دت نے حکم جا ری کیا کہ جرائم پیشہ افراد کی فہرستیں تیار کی جا ئیں جب فہرستیں مکمل ہو گئیں تو چینی کمیو نسٹ پارٹی کے بعض اہم رہنما وں نے تجویز دی کہ فہرستوں پر نظر ثا نی کر کے بے گنا ہ لو گوں کو فہر ستوں سے نکا لنے کے لئے وقت دیا جا ئے چیئر مین ماؤ نے کہا ”ہر گز نہیں مشکوک کردار والوں کو بچ کرجا نے کا راستہ دیا گیا تو بد عنوانی ختم نہیں ہو گی“ دنیا میں جن قوموں نے ترقی کی ہے ان کا یہی اصول رہا ہے جنرل میک آرتھر نے دوسری جنگ عظیم میں تبا ہی کے بعد جا پان کو جو آئین دیا وہ اسی اصول پر مبنی تھا، بہر حال افغانستان میں جو قدم اٹھایا گیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی