منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا

معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں۔

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق فطرہ کی مقدار دو کلو چکی والے آٹے کے برابر ہو گی جو کہ 320 روپے بنتی ہے۔جَو کے حساب سے فطرہ اور فدیہ چارکلوہو گا جس کی مقدار 480 روپے ہو گی۔ کھجور پر صدقہ فطر چار کلو ہوگا اورایک روزے کا فدیہ 2800روپے ہوگا۔

درجہ اول  کی کشمش کے حساب سے چار کلوفطرہ اور ایک روزےکا فدیہ 6ہزار400 روپے ہوگا۔ کشمش درجہ دوم پر 4 کلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4ہزار800 روپے ہوگا

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ روزہ توڑنےکاکفارہ 60 مساکین کو2وقت کا کھانا کھلانا ہے۔