بجلی کی قیمت میں 4روپے 76پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان 

 اسلام آباد:پیسکو نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا۔پیسکو کی بجلی صارفین سے 63 ارب روپے وصولی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

،نیپرا اتھارٹی 5 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ مراعات کی مد میں 17 ارب 59 کروڑ روپے وصولی کی درخواست دائر کر دی گئی،آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں 30 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ وصولی کی درخواست دائر کی گئی۔

روپے کی قدرمیں کمی کے فرق کے تحت 4 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی۔ملازمین کی تنخواہوں اورمراعات کے 16ارب روپے بھی صارفین سے وصول کئے جائیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات کی مد میں 9ارب روپے کابوجھ بھی صارفین پر ڈالنے کی درخواست کی گئی۔

 سفری الاؤنس کے 39کروڑ روپے اورگاڑیوں کی مرمت 28کروڑ روپے بھی صارفین سے وصول کیئے جائیں گے۔ نیپراکی جانب سے درخواست منظوری کی صورت میں پیسکو کے بجلی صارفین کے لئے بجلی ایک روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ 

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت کی بے قدری بھی اخراجات میں اضافہ پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ نیپرادرخواست پر پانچ اپریل کو سماعت کرے گی اور رقم کی منظوری دینے یانہ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔